Monday, 10 November 2014

نے انٹرنیٹ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی PTCL




 لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے انتہائی خوشی کی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے 4MB 
ڈی ایس ایل والے تمام صارفین کے کنکشن بغیر اضافی چارجز کے 8MB 

پر اپ گریڈ کردئیے ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر کئے جانے والے اعلان کے مطابق 4MB 

ڈی ایس کنکشن کے حامل تمام صارفین جن کی فون لائنیں اپ گریڈ سپورٹ کرتی ہیں، کے کنکشنز 8MB 

پر اپ گریڈ کردئیے گئے ہیں، یہ تمام صارفین 31 جنوی 2015ءتک بغیر کسی اضافی 

چارج کے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد 1 فروری 2015ءسے 30 
جون 2015ءتک چارجز 2500 روپے ماہانہ ہوں گے اور 1 جولائی 2015ءکے بعد سے انہیں 8MB 



کنکشن کیلئے 2999 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔ جو صارفین اضافی رقم ادا نہ کرنا چاہیں وہ ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے کنشکن کو واپس 4MB

پر ڈاﺅن گریڈ کرواسکیں گے۔ اس حوالے سے چند صارفین نے اس بات کی شکایت بھی 
کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اختیار کیا جانے والا طریقہ درست نہیں اور ان

کا پیکج تبدیل کرنے سے قبل ضروری ہے کہ صارف سے اجازت لی جائے۔


Share this post
  • Share to Facebook
  • Share to Twitter
  • Share to Google+
  • Share to Stumble Upon
  • Share to Evernote
  • Share to Blogger
  • Share to Email
  • Share to Yahoo Messenger
  • More...

0 comments

:) :-) :)) =)) :( :-( :(( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ :-$ (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer

 
© 2011 Shoping
Designed by BlogThietKe Cooperated with Duy Pham
Released under Creative Commons 3.0 CC BY-NC 3.0
Posts RSSComments RSS
Back to top